ایران میں حکومت گرانا امریکی پالیسی نہیں، امریکی وزیردفاع 

 
0
349

امریکا کا واحد مقصد ایران کا مشرق وسطیٰ کی بابت رویہ تبدیل کروانا ہے،میڈیا سے بات چیت
واشنگٹن28جولائی(ٹی این ایس)امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت تبدیل کرنا یا گرانا نہیں چاہتا، امریکا کا واحد مقصد ایران کا مشرق وسطیٰ کی بابت رویہ تبدیل کروانا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیردفاع نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ امریکا کا واحد مقصد ایران کا مشرق وسطیٰ کی بابت رویہ تبدیل کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران خطے میں اپنی فوج، خفیہ اداروں اور پراکسی کا استعمال بند کرے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور حالیہ کچھ روز سے فریقین کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔