سعد رفیق، عابد شیر علی ،عبدالعلیم خان کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، شہبازشریف کی مسترد

 
0
378

لاہورجولائی 28(ٹی این ایس)عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم کئی سیٹوں پر ووٹو ںکا مارجن کم ہونے کے باعث امیدوار دوبارہ گنتی کی درخواستیں دے رہے ہیں جن میں سعد رفیق ، عابدشیر علی ، پی ٹی آئی کے عثمان ڈار اور عبدالعلیم خان شامل ہیں ، ان کی درخواستیں تو منظور کر لی گئیں لیکن شہبازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کےلئے ن لیگ کے سربراہ شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اس حلقے سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا 35ہزار 344ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ان کے مقابل امیدوار شہبازشریف کے ووٹوں میں 600 سے زائد ووٹوں کا فرق ہے۔ریٹرننگ آفیسر نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کرنے کے جواز میں بتایا ہے کہ جب پولنگ ہو رہی تھی اس وقت کسی امیدوار نے کوئی اعتراض یا شکایت نہیں کی۔پی ٹی آئی امیدوار جمشیداقبال چیمہ ‘عبدالکریم کلواڑاورمسلم لیگ ن کے رانا احسن شرافت نے بھی مقابل امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو انتہائی معمولی فرق کے ساتھ شکست دی، عمران خان نے 84313 ووٹ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔

عابد شیر علی کو این اے 108 فیصل آباد سے لیگی امیدوار عابد شیر علی کو پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے شکست دی۔ فرخ حبیب نے ایک لاکھ بارہ ہزار 740 ووٹ لیے جبکہ عابد شیر علی کے حصے میں ایک لاکھ گیارہ ہزار 529 ووٹ آئے۔ این اے 129 سے تحریک انصاف کے علیم خان کو(ن)لیگ کے ایاز صادق نے شکست دی، ایاز صادق نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ علیم خان کو 94 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔این اے 131 سے عمران خان سے شکست کھانے والے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کوانتخابات کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروا دی۔