عراق میں شہریوں کی قائم کردہ رابطہ کمیٹیوں کی احتجاج کی نئی کال 

 
0
345

انتباہ کے باوجودحکومت نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے پوری طرح تیاریاں کرلی ہیں،ذرائع کادعویٰ
بغداد28جولائی(ٹی این ایس) عراق میں احتجاج کرنے والے شہریوں کی قائم کردہ رابطہ کمیٹیوں نے بغداد، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملین مارچ کرنے اور وسیع پیمانے پر مظاہروں کی کال دی ہے۔ دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کو منشترکرنے،اْنہیں ریلیاں نکالنے سے منع کرنے دھرنے دینے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیاریاں کرلی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں احتجاج کرنے والے شہریوں کی قائم کردہ رابطہ کمیٹیوں نے بغداد، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملین مارچ کرنے اور وسیع پیمانے پر مظاہروں کی کال دی ہے،رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں میں دھرنے دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کو منشترکرنے،اْنہیں ریلیاں نکالنے سے منع کرنے دھرنے دینے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیاریاں کرلی ہیں۔