ایران کو لگام دینے کے لیے ٹرمپ عرب نیٹو کی تشکیل کے لیے کوشاں

 
0
570

منصوبے کا مقصد شمالی اوقیانوسی اتحاد کا عرب ایڈیشن یا عرب نیٹو کی تشکیل ہے،امریکی ذمہ داران
واشنگٹن28جولائی(ٹی این ایس)امریکی ذمے داران اور مشرق وسطی کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے خطّے میں ایرانی توسیع پر روک لگانے کے مقصد سے خلیجی ممالک، مصر اور اردن کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی اور سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے خفیہ طور پر کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور مشرق وسطی کے عہدے داران نے کہاکہ منصوبے کا مقصد شمالی اوقیانوسی اتحاد کا عرب ایڈیشن یا عرب نیٹو کی تشکیل ہے۔اس ایڈیشن کا مقصد میزائل دفاعی نظام، عسکری تربیت، انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات مثلا اقتصادی اور سفارتی تعلقات کی سپورٹ میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔