کوٹ لکھپت میں استاد کی سات سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار 

 
0
273

لاہور فروری 20(ٹی این ایس)کوٹ لکھپت کے علاقے میں استاد کی سات سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے رہائشی نے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی سات سالہ بیٹی (س) گھر کے قریب ہی ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی جہاں عدیل نامی ملزم نے اس سے کئی بار زیادتی کی کوشش کی۔ بیٹی نے گزشتہ روز گھر آ کر والدین کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو بلاتاخیر گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔