مظفرگڑھ: کرنٹ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

 
0
342

مظفرگڑھ اگست 13(ٹی این ایس) مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر واقع بھٹہ پور بستی کے قریب اپنے ہی گھر کی چھت پر چوبارہ ڈالنے کے لیے ٹی-آر گارڈر کو سیدھا کرتے ہوئے اوپر سے گزرتی ہوئی واپڈا کی تاروں سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں بڑے بھائی کو کرنٹ لگ گیا، جبکہ چھوٹے بھائی اور بہن بڑے بھائی کو بچاتے ہوئے کرنٹ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جاوید، جنید اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تینوں جاں بحق افراد کو بجلی کی زد سے ہٹاتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔