خیرپور ، مختلف واقعات و حادثات میں ایک خاتون،2معصوم بچیوں سمیت5افراد جاں بحق،2زخمی

 
0
298

خیرپور فروری 20(ٹی این ایس)خیرپور میں مختلف واقعات و حادثات میں ایک خاتون،دو معصوم بچیوں سمیت5افراد جاں بحق2زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے صحرائی تھانہ سوراہ کی حدود گاں کریم شر میں گزشتہ روز مسمات صائمہ زوجہ اختر حسین شر کو مبینہ گولی سر میں لگنے کے باعت موقع پر دم توڑ گئی ،واقعے کی اطلاع پر سوراہ پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرچونڈکو ہسپتال منتقل کیا وہاں لیڈی ڈاکٹر کی غیر حاضری کے سبب کوٹ ڈیجی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کراکے نعش ورثا کے حوالے کردی۔واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا جب کہ کوٹ لالو تھانہ کی حدود جلال کی چودگی کے قریب تیز رفتار کار دکانوں میں گھس جانے کے نتیجے میں کار سوار خالد کھوکھرزخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر دم توڑ گیا۔متوفی کا تعلق جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے جو جیکب آباد سے دوڑ آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ادہر مھران نیشنل ہائی وے پر نامعلوم تیز رفتار کار کی زد میں آکرسڑک کراس کرنے والاپرائنری اسکول کا طالب علم بارہ سالہ لڑکا رضوان ولد غلام حسین مری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا کوٹ لالو پولیس میں دونوں واقعات کے مقدمات درج نہیں ہوئے تھے۔
ادہر خیرپور کے نواحی گاں گجو کے قریب قومی شاہراہ پردرگاہ درس وریو کی زیارت سے واپس اپنے گاں آنے والے موٹر سائیکل سوار وں کو کوچ کی ٹکر لگنے سے دو معصوم بہنیں دوسالہ بشری اور چار سالہ صفیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کا والدبلاول جوکھیو اور ان کی والدہ حسینہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میں کراچی کے ہسپتال میں منتقل کرنے کے لئے روانہ کردیا ۔گجو پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا تاہم کوچ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔