ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی 

 
0
237

نوشہروفیروز فروری 20(ٹی این ایس) ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز نے پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز عمران قریشی کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھرمیں پولیس نے فرض شناسی، اور محنت سے عوام کے تحفظ اور امن و امان کے لئے کام کر تے ہوئے پولیس نے بڑی کاروائی کرکے ایک ایکڑ پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو تلف کرکیاس میں ملوث کاشت کار کے خلاف کاروائی کی اور مقدمہ درج کر لیا پولیس نے مکمل تفتیش اور کاروائی کرکے مختلف جگہوں سے ہونے والی چوری میں ملوث ایک چور جس کا تعلق ضلع بدین سے تھا اور اس کے ساتھی معون چار چوروں کے ایک گروھ کو گرفتار کرکے چوری کی گئی 8500000 لاکھ روپے مالیت کی پاور بیٹریاں، موبائل فونز اور سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جس پر شہریوں نے پولیس کی کارگردگی کو سراہا اور ہار پہنائے۔ 11 سے زائد چھاپون کے دوران 11 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مختلف چھاپوں میں 24 اشتھاری ملزمان اور 23 روپوش ملزمان کو پولیس نے مختلف آپریشنس کے بعد گرفتار کیا، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میں 7 کلو 110 گرآم چرس، 205 کلو بھنگ شراب کی 4بوتلیں (وائین)، اور 4 لیٹر کچی شراب برآمد کی ۔
مختلف چھاپوں اور سماج دشمن عناصر جواریو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے پیسے اور دو مرغے برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1 گاڑی کو لاؤڈ اسپیکر 238 گاڑیاں، جن کو ٹنٹیڈ گلاسس کالے شیشوں اور 31گاڑیوں کو فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے چالان کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 20کرائے داروں او95 پرائیویٹ ملازموں کو رجسٹر کیا گیا ۔ ضلع بھر میں550 کی کاروائی میں 96000 مالیت کی رکشا اور 2 موٹرسائکلیں برآمد کی گئی۔ ضلع بھر مین مختلف تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں پروھیبیش 1 لاؤڈ اسپیکر،1 گیمبلنگ اور مختلف شکایات اور مقدمات پر 17 سے زائد مختلف ملزمان کے خیلاف ٹوٹل 25مقدمات رجسٹر کیے گئے۔