محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لئے لسٹیں جاری، صوبہ میں 3143 عطائی و جعلی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں

 
0
1748

لاہور، اپریل 16 (ٹی این ایس): پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لئے ان کی تعداد پر مبنی  لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں ۔

چند روز قبل سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق عطائی و جعلی ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز۔

پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ لسٹوں کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو 10- ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جن میں درج ذیل ریجنز اور اضلاع کو ترتیب وار تقسیم کیا گیا ہے۔

 

1۔ ریجن لاہور

ضلع لاہور 51

 

2۔ ریجن شیخوپورہ

ضلع شیخوپورہ 66

ضلع قصور 51

ضلع ننکانہ 619

 

3۔ ریجن گجرانوالہ

ضلع گجرانوالہ 89

ضلع سیالکوٹ 31

ضلع گجرات 14

ضلع نارووال 10

ضلع ایم، بی، دین 12

ضلع حافظ آباد 16

 

4۔ ریجن راولپنڈی

ضلع راولپنڈی 41

ضلع جہلم 39

ضلع اٹک 17

ضلع چکوال 9

 

5۔ ریجن سرگودھا

ضلع سرگودھا 136

ضلع خوشاب 47

ضلع میانوالی 51

ضلع بھکر 73

 

6۔ ریجن فیصل آباد

ضلع فیصل آباد 533

ضلع جھنگ 70

ضلع چنیوٹ 16

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ 53

 

7۔ ریجن ساہیوال

ضلع ساہیوال 28

ضلع اوکاڑہ 18

ضلع پاک پتن 15

 

8۔ ریجن ملتان

ضلع ملتان 20

ضلع خانیوال 319

ضلع وہاڑی 7

ضلع لودھراں 58

 

9۔ ریجن ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان 134

ضلع مظفر گڑھ 97

ضلع راجن پور 52

ضلع لیہ 41

 

10۔ ریجن بہاولپور

ضلع بہاولپور 60

ضلع بہاولنگر 49

ضلع رحیم یار خان 101

 

مرتب کردہ  لسٹوں کے مطابق مجموعی طور پر صوبہ پنجاب میں 3143 عطائی و جعلی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں سب سے ذیادہ عطائی و جعلی ڈاکٹر ضلع ننکانہ میں(619) اور سب سے کم ضلع وہاڑی میں (7) کام کر رہے ہیں۔

اگر غیر جانبدارانہ سروے کرایا جائے تو صوبہ پنجاب میں لسٹوں میں دی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ افراد اس گھناونے اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کام میں ملوث ہیں۔