میاں چنوں کے سرکاری سکول میں طالبعلم کی ہلاکت ،محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بریک ٹائم کےدوران کبڈی کھیلنے پر پابندی  عائد کردی

 
0
456

اسلام آباد، اپریل 16 (ٹی این ایس): میاں چنوں کے سرکاری سکول میں طالبعلم کی ہلاکت کے بعد محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بریک ٹائم کےدوران کبڈی کھیلنے پر پابندی  عائد کردی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں کبڈی اور اس جیسے دیگرکھیل حادثات کا باعث بنتے ہیں ۔

نوٹیفیکشن  میں یہ ہدایت کرتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں میں بریک ٹائم کے دوران پی ٹی انچارج طالب علموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں  اور انہیں کبڈی جیسے کھیل کھیلنے سے روکیں یہ انتباہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔