اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ فواد حسین فواد ایک قابل اور ذہین افسر ہیں۔ انہوں نے فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔