ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی فیشن شو میں حجاب پہن کرشرکت

 
0
352

لندن فروری 21(ٹی این ایس)نامور ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی لندن کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔اداکارہ لنڈسے لوہان ایک بار پھر حجاب پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہان نے لندن موڈیسٹ فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کی۔ ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کے حوالے سے لنڈسے لوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مکمل لباس نہ پہنیں یا بغیر لباس کے گھومیں۔ فیشن بہت خوبصورت ہوسکتا ہے اگر اس کے پیچھے مضبوط خواتین ہوں۔17 فروری کومنعقدہ لندن فیشن ویک میں دنیا بھر سے مختلف ڈیزائنرنے شرکت کی بعدازاں سوشل میڈیا پر لنڈسے لوہان کی حجاب میں ملبوس تصاویر جاری کی گئیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں 2016ء میں بھی لنڈسے لوہان نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں حجاب پہن کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس کے بعد لنڈسے لوہان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔