فلسطینی صدرمحمود عباس نے عرب امن فارمولے کے نفاذ کا مطالبہ کردیا

 
0
319

اقوام متحدہ فلسطین کو مستقل رکن تسلیم،2002ء میں عرب ممالک کے جاری امن فارمولے کو عملی جامہ پہنائے،خطاب
نیویارک فروری 21(ٹی این ایس)فلسطینی صدرمحمود عباس نے عرب امن فارمولے کے نفاذ کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدرمحمود عباس نے عرب امن فارمولے کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ2002میں عرب ممالک کی طرف سے جاری کردہ امن فارمولے کو عملی جامہ پہنائے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے رواں سال کے وسط میں عالمی امن کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو مستقل رکن کے طورپر تسلیم کرے اور سنہ 2002ء میں عرب ممالک کی طرف سے جاری کردہ امن فارمولے کو عملی جامہ پہنائے۔