تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
279

لاہور فروری 21(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حکام کی نااہلی کی وجہ سے بغیر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے سرکاری سطح پر خریدی گئی ادویات کو تجزیے کروائے بغیر استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے 8 ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادویات، ڈسپوزیبل آئٹمز سمیت دیگر 21 کروڑ 70 لاکھ 72 ہزار 636 روپے مالیت کی اشیاء کو ٹیسٹ کروائے بغیر ہی مریضوں کے لئے استعمال کر لیا۔ پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ک تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے خریدی جانیوالی ادویات کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے تجزیہ لازمی کروایا جاء تاکہ ان کی معیاری اور غیر معیاری ہوے کا ثبوت مل سکے۔