قومی اسمبلی میں گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بل پیش کر دیا گیا

 
0
323

اسلام آباد اپریل 24 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بل پیش کردیا گیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گمشدہ اور اغواء شدہ بچوں کے لئے الرٹ کو بڑھانے‘ جوابی ردعمل اور بازیابی کے لئے احکامات وضع کرنے کا بل ’’ زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء ‘‘ پیش کیا۔