محکمہ سوشل ویلفےئر و بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام بچوں کیخلاف تشددّ کی روک تھام کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

 
0
448

لاہور فروری 21(ٹی این ایس)بچوں کے خلاف تشدد اور زیادتی کے خاتمے اور اسباب و نتائج سے آگاہی کے لیے کل محکمہ سوشل ویلفےئر و بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام سوشل ویلفےئر کمپلیکس میں یو سی ڈی پروجیکٹ 07کے تحت ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس میں الگوہرایجوکیشنل اینڈ ایلفےئر سوسائٹی، علم و ہنر فاؤنڈیشن ،آبرو ایجوکیشن اینڈ ویلفےئر آرگنائزیشن، لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن ، نیشنل ویلفےئر فارم، المشرق ویلفےئر سوسائٹی، اُمید ویلفےئر فاؤنڈیشن،سعدیہ کیمپس سمیت آٹھ سے زائد این جی اوز حصہ لیں گی۔ این جی اوز کی ٹریننگ کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی لاہور محمد ارشد عباسی، کلینیکل سائیکالوجسٹ خاور سلطان لیکچر رگورنمنٹ سوشل ویلفےئر ٹریننگ کالج فار ٹیچرز عفت شاہین ادا کریں گی۔ ورکشاپ کا مقصد معاشرے سے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خاتمے کے لیے مختلف سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی آگاہی اور خصوصی تربیت کے لیے این جی اوز کی ٹریننگ ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی این جی اوز مختلف سکولوں میں بچوں کی کونسلنگ اور اساتذہ کی ٹریننگ کی خدمات سر انجام دیں گی۔