امیتابھ بچن کی دھمکی پر ٹوئٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی

 
0
336

ممبئی فروری 22(ٹی این ایس)بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر چھوڑنے کے پیغام پر پوری ٹوئٹر ٹیم ہی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میگا سٹار نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں پچھلے ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ ’’ٹوئٹر ‘‘ چھوڑ رہے ہیں۔امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹوئٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹوئٹر کس طرح کام کرتا ہے۔