دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
388

لاہور جولائی 23( ٹی این ایس) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 259100کیوسک اور اخرج 100000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد61200 کیوسک اور اخراج61200 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد46000کیوسک اور اخراج10000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 82900کیوسک اور اخراج49500 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد176000کیوسک اور اخراج 168000کیوسک،چشمہ میں آمد172300 کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ میں آمد195800کیوسک اور اخراج177200 کیوسک، پنجند میں آمد14500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد149900 کیوسک اور اخراج 108600 کیوسک، سکھر میں آمد96000کیوسک اور اخراج44900 اور کوٹری بیراج میں آمد34900 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1469.52 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.072ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1134.65فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.222 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔