یمنی فوج کے حملے میں حوثیوں کا فیلڈ کمانڈرسات ساتھیوں سمیت ہلاک

 
0
365

صنعاء فرور ی 22(ٹی این ایس) یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ گورنری میں عرب فوج کی معاونت سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے دوران باغیوں کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ساحلی علاقے حیس میں یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج کی جانب سے سرکاری فوج کے علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والا فیلڈ کمانڈر احمد بن احمد الوشلی اور اس کے سات دیگر جنگجو ساتھی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا تھا الوشلی کا شمار حوثیوں کی ایلیٹ فورس کے اہم کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ اس نے ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے عسکری ماہرین اور پاسداران انقلاب کی زیرنگرانی عسکری تربیت حاصل کر رکھی تھی۔ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کو حیس کیمحاذ پر پے درپے شکست اور جانی نقصان کے بعد مغربی ساحلی پٹی کی طرف بھاگنا پڑا تھا، جہاں حوثیوں کی طرف سے اسے خود کش حملوں کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند طاقت کے بل پر بچوں کو جنگ کا ایندھن بناتے ہوئے چھینے گئے علاقے واپس لینے کے لیے پوری کوشش کررہیہیں مگر انہیں محاذ جنگ پر بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ حوثیوں کی طرف سے اپنے سرکردہ فیلڈ کمانڈر کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔