پاکستان میں انجینئرڈ جمہوریت لانے کی سازش کی جا رہی ہے ٗنواز شریف جسے قابل سمجھیں گے پارٹی قیادت سنبھالے گا ٗپرویز رشید

 
0
390

اسلام آباد فروری 22(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نوازشریف اس قابل سمجھیں گے،نوازشریف کے خلاف جتنے فیصلے کیے گئے عوام نے اْنہیں تسلیم نہیں کیا، نواز شریف نے ان فیصلوں پر عمل کیا۔نواز شریف استقبال کیلئے اسلام اباد ائیرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی جوبھی کریگاوہ وہیں پہنچے گاجہاں ماضی میں لوگ پہنچے، عوام کا حق حکمرانی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام شیر پر مہر لگا کر اس کا جواب دیں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ فیصلوں پرعمل کیا جاتا ہے ٗتسلیم کرنا یا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے ۔پرویز رشید نے کہا کہ انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی عوام کو ہرگز قبول نہیں ٗ پاکستان کے عوام نے بار بار نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام جمہوریت کی حفاظت نواز شریف کی قیادت میں کر رہے ہیں ۔