یہ جذباتی فیصلے ہیں اور ایسے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں ٗکیپٹن صفدر

 
0
538

اسلام آباد فروری 22(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں اور ایسے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں ٗ ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں ، اللہ خیر کرے گا۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے، نواز شریف اکاؤنٹی بلٹی بیورو بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام سمجھ گئے ہیں اس ملک کا نجات دہندہ نواز شریف ہے ٗ ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں ، اللہ خیر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کی وزارت بھی چھنتی رہی اور وہ جلا وطن بھی ہوتے رہے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا۔