عراق میں الحشد الشعبی کا جنگجو پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

 
0
320

بغداد13مئی (ٹی این ایس)عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ضلع بیجی میں شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ایک پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے آزاد اعلیٰ الیکٹورل کمیشن نے اس جنگجو کی گرفتار ی کی اطلاع دی ۔الیکٹورل کمیشن کے حکام نے الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ضلع بیجی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر بندوق سے فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ۔تاہم مقامی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ اس جنگجو نے فائرنگ کیوں کی تھی ؟واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔الحشد الشعبی کو وزیراعظم حیدر العبادی کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور اب وہ ان کی جماعت اسلامی دعوہ کی قیادت میں فتح اتحاد کی پارلیمانی انتخابات میں حمایت کررہی ہے۔