عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے ٗطلال چوہدری

 
0
388

اسلام آبادفروری 22(ٹی این ایس)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے ٗنواز شریف پہلے خود دستخط کیا کرتے تھے اب کسی کی ڈیوٹی لگا دیں گے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے گلہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے، نواز شریف پہلے خود دستخط کیا کرتے تھے اب کسی کی ڈیوٹی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدارت اور وزارت نوازشریف کا مسئلہ نہیں بلکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ملک میں 70 سال سے چلنے والے فرسودہ سسٹم کا خاتمہ ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ اب تمام نظریں پارلیمنٹ کی طرف ہیں وہی فیصلہ کریگی کہ بنیادی حقوق کیا ہیں اور فرائض کیا ہیں، ایسے تمام فیصلے اور شقیں 2018 میں ووٹ کی طاقت سے واپس کر دیں گے