مسلم لیگ (ن )پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں‘ پیر علی رضا بخاری

 
0
278

اسلام آبادفروری 22(ٹی این ایس)ممبر اسمبلی راجہ جاوید اقبال نے آستانہ عالیہ پیران بسااں شریف کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال ممبر اسمبلی و سجادہ نشیں پیر علی رضا بخاری نے کیا جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ محمد نوازشریف ہی ملک کے مسلمہ سیاسی لیڈر ہیں اور وہ اپنے مشن میں سرخرو ہوں گے۔مسلم لیگ ن پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔ پیر علی رضا بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس کی ہے جو عوام کے دلوں میں بس رہا ہے،پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے پیر علی رضا نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف مائنس نہیں ہوگا۔ سیدھی طرح کہا جائے کہ نواز لیگ کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے کیونکہ نواز شریف کو ہرانے کیلئے سیاسی طریقے کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اہم ادارہ ہے، پارلیمنٹ آئین بناتی ہے وہ جو چاہے تبدیلی کر سکتی ہے، لیکن اگر پاکستان میں نیا سسٹم لانا ہے تو الگ بات ہے۔ ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ فیصلے نواز شریف کو نقصان نہیں پہنچا رہے بلکہ ان کے بیانیے کو بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیگیوں کو توقع تھی کہ ایسا ہی فیصلہ آئے گا۔ تمام فیصلے ایک کمزور فیصلے کے دفاع میں آ رہے ہیں، ن لیگ کے فیصلے نواز شریف ہی کرینگے۔ سینیٹ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، پیر علی رضانے کہاکہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد اور رہبرہیں، ان کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کرنے کیلئے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ (ن) اسی لائن پر چلے گی جس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ توقع کے عین مطابق ہے۔ عدالتی فیصلہ کچھ بھی ہو،ہمارا قائد نواز شریف ہے۔ وہی ہمارا رہبر، قائد اور نجات دہندہ ہے۔ عدالتی فیصلے سے نواز شریف کی مقبولیت ڈبل ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت دیں گے۔ ان کا اب اگلا ٹارگٹ ن لیگ کو توڑنا ہوگا مگر ناکام ہوں گے۔ ممبر اسمبلی راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نواز شریف ہی کے پاس رہے گی۔ عوامی مینڈیٹ کی حامل قیادت کو سیاست سے آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں، ن لیگ کو دیوار سیلگانے کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نیکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ن لیگ کے قائد تھے ہیں اور رہیں گے، ان کیخلاف فیصلوں سے نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور انکے بیانیہ کو تقویت مل رہی ہے، نواز شریف بہت جلد پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کریں اس سے مسلم لیگ ن پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، میٹھائیاں بانٹنے والے خوش نہ ہوں، ان کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخا با ت میں مسلم لیگ(ن) وفاق چاروں صوبوں میں کلین سیویپ کریگی، آصف علی زرداری، عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ ن کے صدر نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے نوازشریف اور مسلم لیگ ن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔