انور منصور خان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

 
0
528

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس) سینیر قانون دان انور منصور خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔انور منصور خان 12 نومبر 1947ء کو پیدا ہوئے۔ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1981ء میں وکالت کا آغاز کیا۔ وہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی قید میں بھی رہے۔انور منصور خان سندھ ہائیکورٹ کے جج، سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل جبکہ پیپلز پارٹی دور میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان رہے۔ انور منصور سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریکِ انصاف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔وہ کمپنیز آرڈیننس 1984ء ، اسلامی بینکاری نظام اور لیز فنانسنگ سے متعلق قوانین کی تیاری میں بھی شامل رہے۔