8 سے 10 محرم تک سندھ میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

 
0
539

کراچی اگست 30(ٹی این ایس) سندھ حکومت نے وفاق سے سفارش کی ہے کہ 8 سے 10 محرم تک سندھ بھر میں سیکورٹی کے تناظر میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت سیکورٹی کی خاطر 8 سے 10 محرم تک سندھ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں صوبے کی جانب سے وفاق سے درخواست بھی کی گئی۔
سندھ حکومت نے 9 ، 10 محرم کی سیکورٹی کے لیے بھی وفاق سے مدد طلب کر لی، صوبے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خطوط بھی لکھ کر ارسال کردیے گئے۔جن محکموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں ان میں وزارتِ داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی شامل ہیں، خطوط میں اداروں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم کے جلوس کی فضائی نگرانی کے لیے انھیں 2 ہیلی کاپٹرز درکار ہیں، وفاق کی جانب سے سندھ کو ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں۔محمکہ داخلہ نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ صوبے میں سیکورٹی کے پیشِ نظر صبح 7 سے رات 12 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔