مظفرآباد‘ ایل او سی پر بنکرز کی تعمیر، وادی لیپہ کے تین دیہات فہرست سے آؤٹ

 
0
1028

مظفرآباد فروری 22(ٹی این ایس) ایل او سی پر بنکرز کی تعمیر، وادی لیپہ کے تین دیہات فہرست سے آوٹ، ہزاروں نفوس کی آبادی کو انڈین فائرنگ سے تحفظ ملنا محال، ایل او سی کے قریب ترین اور انڈین فائرنگ کی زد میں آنیوالے تین دیہاتوں کو فہرست سے نکالنا کسی صورت قبول نہیں کرینگے، حکومت آزاد کشمیر دوہرا معیار ترک کرے، لبگراں، موجی اور انٹلیاں براہ راست انڈین فائرنگ کی زد میں آنیوالے دیہات ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہیانہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب آبادی کے تحفظ بنانے کے لیے بنکرز کی تعمیر احسن اقدام ہے بلکہ ہم نے ہمیشہ انسانی جانوں کیتحفظ کے لیے بنکرز کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے، حیران کن بات ہے کہ حکومت پاکستان نے یہ بنکرز تعمیرکرنے کے لیے آزاد کشمیر حکومت سے ایل او سی کے قریب دیہاتوں کی فہرست طلب کی اور اس فہرست میں آزاد کشمیر حکومت نے کنٹرول لائن پر واقع وادی لیپہ کے تین ایسے دیہاتوں کو فہرست میں شامل نہیں کیا جو بالکل کنٹرول لائن سے ملحق ہیں ان میں انٹلیاں، موجی اور لبگراں شامل ہیں، حالانکہ لبگراں اور انٹلیاں کے دیہات چھوٹی فائرنگ کی زد میں بھی آ سکتے ہیں، ان تین دیہاتوں کو بنکرز کی فہرست سے آوٹ کرنا سمجھ سے بالاتر اور آزاد کشمیر حکومت کا دوہرا معیار ہے جس کو کسی صورت نہیں چلنے دینگے، اس لیے ہم آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر متذکرہ تینوں دیہاتوں کو بنکرز بنانے کی فہرست میں شامل کیا جائے اور ان دیہاتوں کے عوام کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جائے، کنٹرول لائن کے معاملات میں حکومت کو ذاتی پسند و ناپسند کے عمل سے باہر نکلنا چاہیے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ایسے معاملات پر بھی احتجاج کا راستہ اپنائیں۔