نائجیریامیں بینکوں اور پولیس اسٹیشن پر حملے ،نو اہلکاروں سمیت 15افرادہلاک

 
0
295

ابوجہ،07اپریل(ٹی این ایس):نائجیریا کے قصبے اوفا میں دو بینکوں اور ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان اجے اوکاسامنی نے بتایاکہ تھانوں اور بینکوں پر حملہ ایک ہی وقت میں کیا گیا۔ اس پْرتشدد کارروائی میں نو پولیس اہلکاروں کے علاوہ چھ شہری بھی ہلاک ہوئے۔ نائجیریا کے اس وسطی علاقے میں جرائم پیشہ گروہ عموما سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔