جرمن عدالت نے کاتالونیا کے سابق صدر پوج ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہاکردیا

 
0
321

برلن/میڈرڈ ،07اپریل(ٹی این ایس): جرمن صوبے شلیسوگ ہولشٹائن کی ایک عدالت نے خودساختہ جلاوطنی کاٹنے اورجرمنی میں رہائش پذیر کاتالونیا کے سابق صدرپوج ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہا کردیاادھرہسپانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جرمن عدالت کی طرف سے کاتلان علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ کو میڈرڈ حکومت کے حوالے نہ کرنے کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جرمن صوبے شلیسوگ ہولشٹائن کی ایک عدالت نے گزشتہ روز اپنے ایک فیصلے میں پوج ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب ہسپانوی حکومت نے پوج ڈیمونٹ کے لیے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ہسپانوی حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ پوج ڈیمونٹ کاتالونیا میں آزادی سے متعلق ہوئے متنازعہ ریفرنڈم کے نتیجے میں ہونے والے تشدد میں ملوث بھی تھے۔