روہنگیا مسلمانوں کا قتل نسل کشی ہے، فلپائنی صدر

 
0
337

منیلا،07اپریل(ٹی این ایس):فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو نسل کشی قرار دے دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے منیلا میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ وہ اس مسلم کمیونٹی کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس تناطر میں انہوں نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بھی ان مہاجرین کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ڈویٹرٹے نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ عالمی برادری یہ بحران ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ میانمار میں اس تشدد کے باعث سات لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔