مدینہ منورہ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں کی بازی ہار گئے

 
0
295

مدینہ منورہ 26 نومبر 2021 (ٹی این ایس): مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بس میں40 سے زائد افراد سوار تھے اور حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر شدید زخمیوں کو مدینے کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔