سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے

 
0
2449

ممبئی فروری 23(ٹی این ایس)2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے اور اس فلم کی ہیروئن بھومیکا چاولہ کو بھی بہت پذیرائی ملی، تاہم فلم میں ایک اداکارہ نے پاگل لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کافی مقبول ہو گیا۔ تیرے نام میں سلمان خان کا ہیر سٹائل کافی مقبول ہو گیا،انہوں نے فلم میں کالج کے ایک نوجوان لڑکے وادھے موہن کا کردار ادا کیا۔فلم میں ایک لڑکی کی اداکاری کو بھی سراہا گیا جس کو اوباشوں کی جانب سے چھیڑنے پر سلمان خان کا ان سے جھگڑا ہوا، اگرچہ اس پاگل لڑکی کا کردار بہت زیادہ طویل نہیں تھا تاہم انہیں کافی پذیرائی ملی۔اس لڑکی کا نام رادھیکا چودھری ہے، اور وہ مشہور ساوتھ انڈین ایکٹریس تھیں۔ انہوں نے 30 سے زائد تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا، تاہم 2004ء رادھیکا نے فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس سے قبل رادھیکا کی 17 منٹ کی شارٹ فلم کو لاس ویگاس فلم فیسٹول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔