تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار ‘غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے ملوث

 
0
349

بنکاک ،جنوری18(ٹی این ایس):تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اہلکار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے ملوث میں ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک برمی باشندے کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا جسے کراچی ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے۔

ایاز الدین نے مزید کہا کہ جب اس نے غیر قانونی حرکت پر اعتراض کیا تو اسے دھمکیاں دی گئیں اور اس کو واپس پاکستان بھجوا دیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ سفارتخانے میں اس گروہ کو جونئیر قونصلر فراز زیدی کی آشیرباد حاصل ہے جو جونئیر قونصلر ہونے کے باوجود سینئر پوسٹ آف چیف آف مشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔