امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پرسوال کرنے پر صحافی کو نکال دیا

 
0
350

واشنگٹن ،جنوری18(ٹی این ایس):امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پرسوال کرنے والے سی این این کے رپورٹرکو پریس کانفرنس سے باہرنکلنے کا حکم دے دیا۔اوول آفس میں قازقستان کے صدر کے ہمراہ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سی این این کے رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کرنا چاہا۔ پہلے توڈونلڈ ٹرمپ نظرانداز کرتے رہے اور پھر جم اکوسٹا کو باہرنکلنے کا حکم دے دیا۔رپورٹر نے امریکی صدرسے افریقی ممالک پر ان کے متنازع بیان کے متعلق سوال کیا تھا۔ امریکی صدرنے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں لیکن صحافی نے جب ان سے وضاحت چاہی تو ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاﺅس سے باہر نکلنے کو کہہ دیا۔