جمعیت علماء اسلام قانون ،آئین اور دستور کی حفاظت اور چو کیداری کا قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہے‘مقررین

 
0
1748

سرگودھا فروری 23(ٹی این ایس) مر کزی عید گاہ سرگودھا میں مفتی محمود کانفرنس میں پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر عتیق الرحمان ،صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی سید مظہر اسعدی،صوبائی راہنماء مفتی شاہد مسعود ،شہباز احمد گجر،عبد المجید توحیدی ،قاری اکرم سراجی ،حکیم رشید احمد ربانی،پیررا? ظفر احمد رائے پوری و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ریاست کے قانون ،آئین اور دستور کی حفاظت اور چو کیداری کا قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہے ،جے یو آئی یہ قومی فریضہ اگر سر انجام نہ دیتی تو وطن عزیز پر آج سیکولر قوتیں قابض ہو چکی ہوتیں اور ملک کے نام سے اسلامی جمہوریہ ہٹا کر کب کا عوامی جمہو ریہ رکھ دیا گیا ہو تا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ملک کے نام سے اسلامیہ جمہو ریہ کو ختم کر نے کی سر توڑ کو شش وسازش کی گئی تھی اس وقت بھی مولانا فضل الرحمان اس سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بانیان پاکستان کے افکارو خیالات کی امین ہے ،ایمانی فراست ،سیاسی بصیرت اور زبر دست قومی ملی ،سماجی شعور مولانا فضل الرحمان کا طرہ امتیاز ہے ،بیدار مغزی ،اولو العزمی ،ارادہ کی مضبوطی ،حالات کی باخبری اور قوم و ملت کی صحیح نباضی مولانا فضل الرحمان کے قائدانہ اوصاف ہیں ،ہمارے قائد نے جس ایشو پر جو موقف بھی آج تک اپنا یا ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ صحیح ثابت ہو ا ،یوٹرن خان کی طرح نہیں ہوا کہ صبح کو ئی موقف دیا اور شام کو یو ٹرن لے لیا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جے یو آئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پہلے سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کر ے گی انہوں کہا کہ متحدہ مجلس عمل پوری قوم کی آواز بن رہی ہے ،جو کم فہم قوتیں مجلس عمل کو اہمیت نہیں دے رہی ہیں ان کو مستقبل قریب میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔جنرل حمید گل کے بیٹے عبد اللہ گل نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد صرف ایک ملک پاکستان ایسا ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت ہمارے اوپر فرض ہے ،انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی قر بانیاں لازوال ہیں ،پرویز مشرف اور حسین حقانی کو پاکستان لاکر انہیں غداری کی عبرت ناک سزا دی جائے ،امریکہ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستانی قوم کو آپس میں لڑا رہا ہے ،ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ،عبد اللہ گل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آمدہ الیکشن میں علماء حق کے نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں، شہباز احمد گجر نے کہا کہ ہمیں سامراجی قوتوں سے ڈرا یانہ جا ئے ،ہم چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ کر تے ہیں کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جتنے ماورائے قانون و عدالت جعلی پولیس مقابلے ہو ئے ہیں ان سب کی جو ڈیشنری انکواری کرائی جائے ،سیکورٹی کے پیش نظر چالیس بڑے کیمرے بھی مر کزی عید گاہ پنڈال میں نصب کیے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی ادارے بھی فول پروف سیکورٹی مہیا کر نے میں مصروف تھے۔