غصے میں آکر پریانکا چوپڑا نے گلاس مارکر اپنا سرپھوڑ دیا

14
1355

لاس اینجلس ,فروری 25(ٹی این ایس);نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا غصے میں نہایت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے اپنا سرپھوڑنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری سے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا فطرتاً کافی نرم مزاج ثابت ہوئی ہیں، چاہے کتنی ہی بڑی مشکل سامنے آجائیپریانکا تمام پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں، اور تمام مسائل کو بہت اچھے طریقے سے نمٹانے کا ہنر جانتی ہیں۔ لیکن مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود پریانکا ایک انسان بھی ہیں جو مشکل حالات اور بے تحاشہ کام کرنے کی وجہ سے تھکن اور ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اورجب پریانکا ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اس وقت بہت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں، مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔ تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن بیچارا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بجنے والے گانے سے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔دراصل پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے سیریل ’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں، ان کی شوٹنگ کا شیڈول نہایت سخت ہے اور انہیں لگاتار کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ان کا دن اچھا نہیں گزرا یہی وجہ ہے کہ غصے میں آکر پریانکا نے گلاس اپنے سر پردے مارا۔پریانکا کو شدیدغصے میں بھی اپنے چاہنے والوں کا بیحد خیال ہے جب ہی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ احتیاطاً پیغام دیا کہ اس عمل کو کبھی اپنے گھر میں کرنیکی کوشش نہ کریں، میں نے یہ اسلئے کیا کیونکہ میرا دن برا گزرا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here