بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کررہی ہے ‘سردار فاروق سکندر

 
0
790

کوٹلی فروری 25(ٹی این ایس)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کررہی ہے عالمی ادارے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کے نہتے اورمعصوم شہریوں پرہیوی مشین گنوں سے کی جانے والی گولہ باری کانوٹس لیں گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں محمد فاروق ولدعلی اکبرساکن موہڑہ گھمب شہیدہواجبکہ متعددزخمی بھی ہوئے ہیں بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکے اندراورلائن آف کنٹرول پرعملا جنگ شروع کررکھی ہے بھارت کی طرف سے آئے روزکی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میں جہاں معصوم شہری شہیدہورہے ہیں وہیں پرلوگوں کی املاک کوبھی شدیدنقصان پہنچ رہاہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج آئے روزسنائپرگنوں کااستعمال بھی کررہی ہے مقبوضہ کشمیرمیں قتل وغارت مودی سرکارکی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتاہے بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے اوراس حق سے دنیاکی کوئی طاقت انہیں محروم نہیں رکھ سکتی بھارتی افواج کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم شہریوں کوسنائپرگنوں سے نشانہ بناکرظلم کی بدترین مثالیں قائم کررہی ہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیریوں ڈرنے والے نہیں اپنے بنیادی حق کی خاطرنسل درنسل چلنے والے تحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوں کالہوضرور رنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے گاکشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گاآزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے اوریہ حق انہیں ضرور ملے گاتحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ تھاہے اوررہے گابھارتی فوج کی طرف سے ہیوی اورجدیدترین مشین گنوں سے نہتے اورمعصوم شہریوں پرگولہ باری اور سنائپرگن سے ٹارگٹ کرناعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جاری کشمیریوں کی لازوال جدوجہدکوداغدارکرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآیاہے اورکنٹرول لائن کومصروف رکھتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ جدوجہدآزادی سے ہٹاناچاہتاہے
انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کشمیریوں پرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوں پرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ اسے خون کے ہرایک قطرے کاحساب دینا پڑے گاکشمیریوں کی تحریک ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی اورانہیں ان کاپیدائشی حق آزادی ضرور ملے گاانہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکاہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکے اندرہرکشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی پرچم بلندکئے ہوئے ہیں کشمیریوں کوپاکستان سے کوئی بھی جدانہیں کرسکتااورانشاء اللہ وہ جلدآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنیں گے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوں پربزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پرمجرمانہ خاموشی کوختم کرتے ہوئے سخت ایکشن لے اورکشمیریوں کوان کاجائزحق حق خوداردیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے دنیاکاایساکونساقانون ہے جوسول آبادی کونشانہ بنانے کی اجازت دیتاہے بھارت کی اسی ظلم اوربربریت سے بے گناہ اورنہتے کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں کشمیری عالمی طورپرمنظورشدہ اپنے حق کے لیے جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں اوران کی تحریک لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے کشمیری اپنی آزادی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے اوربھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہدکوجاری رکھیں گے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔