عمران خان نے شادی سے قبل بشری بیگم سے کتنی ملاقاتیں کی، کیا عمران خان کی بشریٰ بیگم سے ہونے والی ملاقاتوں کا خاور مانیکا کو علم تھا؟ اندرونی ذرائع سے اہم انکشافات

 
0
20848

عمران خان اور زلفی بخاری نے خاور مانیکا کے ہاتھ بیت کی،تو بشریٰ بیگم عمران کی زندگی میں کیسے آئی؟اصل کہانی منظرعام پر

عمران خان کو شادی سے قبل بشریٰ مانیکا کے کہنے پر کیاکیا کرنا پڑا؟ تہلکہ خیز اصل کہانی

اسلام آباد، فروری 25 (ٹی این ایس): پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کے  شوبزنس سے وابستہ برطانیہ میں مقیم ارب پتی دوست زلفی بخاری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں  تین برس قبل بشرا مانیکا کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے مرید بن گئے تھے تاہم  بعد ازاں بشرا بھی پیر مریدی کے اس عمل میں شامل ہوئیں اور رفتہ رفتہ اپنے شوہر کو ہی اس  منصب سے ہٹادیا۔

ٹی این ایس کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران اور زلفی بخاری نے دو برس قبل  بشرا کی ہدایت پر ہی پاکستان کے دور افتادہ  پہاڑوں میں کئی روز تک چلہ بھی کاٹا۔

خاندانی ذرائع اور پی ٹی آئی کے  اند کے لوگو ں نے افشاء کیا ہے کہ عمران خان کی موجودہ مانیکا خاندان کے ساتھ  تین سال قبل  تعلقات کا آغاز ہوگیا تھا اور انھوں نے بحیثت مرید  خاور مانیکا کیساتھ نیت کی اور بعد ازاں زلفی بخاری کو بھی  متعارف کرایا۔

دونوں خاور مانیکا کو  عقیدت سے میاں صاحب کہاکرتے جبکہ بشرا جنھیں عمران اور انکے دوست پنکی پیرنی یا مرشد بی بی کہتے ہیں نے زلفی بخاری کو اپنا چھوٹا بھائی بنایا اور عمران سے نکاح کے وقت شرط رکھی کہ وہ موجود ہوں۔

یاد رہے کہ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اپنی روحانی استاد بشریٰ مانیکا سے شادی رچا چکے ہیں اورنکاح کی رسم یکم جنوری کو رات کو لاہور میں بشریٰ مانیکا کی رہائش گاہ میں عمل میں لائی گئی ہے جس میں زلفی بخاری، آن چوہدری اور مفتی سعید بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی کی قیادت نے اس خبر کی تو پہلے پہل تردید کی اور بعدازاں یہ بیان بدلے جانے لگے اور پھر وہی ہوا کہ بات آہستہ آہستہ نکاح تک تصدیق تک آ پہنچی۔

عمران خان اور زلفی دونوں نے خاور مانیکا کے ہاتھ پر دوسال قبل بیعت کی تھی جبکہ خاور اپنی بیوی بشریٰ بی بی کے زیراثر تھے۔  پہلے میاں صاحب عمران خان کو تمام روحانی معاملات پر رہنمائی کیا کرتے تھے، پِھر میاں صاحب اور بشریٰ بی بی دونوں مل کر رہنمائی کرنے لگے اور آخرکار میاں صاحب کو نظرانداز کیا جانے لگا اوران کو اِس حد تک نظرانداز کردیا گیا کہ کئی ملاقاتیں ایک سال میں ہوئیں جن میں خاور فرید مانیکا موجود نہیں تھے، اِس ایک سال کے دوران چھ ایسی ملاقاتیں ہوئیں جن میں زلفی بخاری بھی موجود تھے. یہ ملاقااتیں بشریٰ بی بی کے گھر میں ہوئیں۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی میں بہت سے عمران خان کو خوش دیکھنے کے خواہاں تھے ۔ اور اُنہوں نے خاور مانیکا تک رسائی حاصل کی اور اُن کیلئے تعویز حاصل کرناشروع کئے ۔یہ بھی پتا لگا ہے کہ عمران خان کے پولیٹکل سیکریٹری کی سابقہ بیوی نور بھی بشریٰ بی بی کےمریدوں میں شامل ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی نصیحت پر عمران خان اور زلفی بخاری نے عقیق پتھر کے رنگ کا استعمال شروع کیا۔