وزیراعظم کی طرف سےقومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب

 
0
377

 اسلام آباد، فروری 26 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج  طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت کونسل کے رکن وفاقی  وزراء شریک ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس میں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ  آزاد کشمیر،فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی ۔ قومی اقتصادی کونسل تین نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ، پانچ سالہ سماجی اقتصادی مقاصد کے حصول کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہے ،بتایا جارہا ہے کہ اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل میں شامل وفاقی وزرا شریک ہوں گے ۔