گجرانوالہ: ن لیگ کے  ایک قومی ا ور دوصوبائی اسمبلی رکن کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

 
0
260

گجرانوالہ، فروری 26 (ٹی این ایس): گوجرانوالا کے حلقے این اے 98سے منتخب رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے خرم دستگیرکے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی چینل کے مطابق سابق ایم پی ایز مظہر جاوید اور غلام سرور نے بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ گوجرانوالہ کی 3میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کان لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔رپورٹس کے مطابق13یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں نے بھی ن لیگ چھوڑدی۔
آخری اطلاعات تک اتنی بڑی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنان کی پارٹی چھوڑنے کے حوالے کوئی بھی وجوہات سامنے نہیں آئی۔