وزیر اعظم سے حلقے کے مسائل کے حوالے سے ملا ،(ن ) لیگ کے ایم پی اے جلیل شرقپوری کی وزیر اعظم سے ملنے کی تصدیق

 
0
480

اسلام آباد جولائی 01 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے جلیل شرقپوری کی وزیر اعظم سے ملنے کی تصدیق وضاحتی بیان جارئی کر دیا۔ پیر کو جاری بیان میں کہاگیاکہ وزیر اعظم سے حلقے کے مسائل کے حوالے ملا ،وزیر اعظم سے ملاقات کروانے میں چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب نے کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ رانا تنویر کو میں نے بتایا انہوں نے کہا تم نے ٹھیک کیا وزیر اعظم سے مل کر ۔
انہوںنے کہاکہ میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیر اعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ،رانا تنویر نے کہا جانے سے پہلے مجھے بتاتے تاکہ وزیر اعظم کو آپ کلیر پیکچر دیکھاتے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ موجود تھے ،ن لیگی ایم پی ایز زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ۔انہوںنے کہاکہ دوبارہ بھی وزیر اعظم سے ملنا پڑا میں ملوں گا،پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میں ن لیگ کا ہی ایم پی اے ن لیگ میں رہوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے حلقے میں حکومتی دبائو میں جھوٹی ایف آرز کاٹی جا ر ہی ہیں ،یہ مسائل ن لیگ تو نہیں حل کروا سکتی حکومت ہی کروا سکتی ہے