مخالفین کی سیاست منافقت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
148

گلفراز آفریدی اپنے ساتھیوں سمیت لیبر یونین کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 31 مئی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء شاہد خان کی کاوشوں سے گلفراز آفریدی کی قیادت میں محمد نبی،خان حیدر آفریدی،حضرت ولی آفریدی،سرفراز آفریدی،شہابت آفریدی،شیر رحمان،اسلام آفریدی،محبت آفریدی،عامر آفریدی،عمر فاروق،وحید آفرید ی،شاہد آفریدی،نورآفریدی،نثار آفرید ی،فضل منان اور انکے دیگر ساتھی جن کا تعلق چیئرمین آفس،سٹی سیوریج،پارلیمنٹ ہاؤس،مینٹی نینس،انوائرمنٹ اور دیگر ڈائریکٹوریٹس سے ہے نا اہل ٹولے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل ہو گئے،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے شمولیتی تقریب کے موقع پرآفریدی برادری کے تمام لوگوں کو مزدور یونین میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج سی ڈی اے کا باشعور مزدور تین سال سے زائد عرصہ تک نا اہل ٹولے اور اسکی اتحادی بغل بچہ تنظیم ایمپلائز یونین کی اصلیت پہچان چکا ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی یتیموں کا یہ ٹولہ آج دردرکی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن آج کا ہر باشعور شخص یہ جان چکا ہے کہ ہمارے مخالفین کی سیاست منافقت،بدنیتی اور الزام تراشی پر مبنی ہے،ہونا تویہ چاہیے تھا کہ تین سال سے زائد عرصے تک اقتدار کے مزلے لوٹنے والے یہ دونوں گروپ آج عوام کو اپنی تین سالہ کارکردگی بتاتے اوران سبز باغوں کا جواب دیتے جن کا لالچ دے کر یہ لوگ اقتدار میں آئے،آج جو ظلم وزیادتی ملازمین کے ساتھ ادارے میں روارکھی جا رہی ہے وہ انتظامیہ کے ساتھ انکی ٹاؤٹ گیری اور بزدلی کا نتیجہ ہے،انکے دور میں نہ صرف ملازمین کے حقوق پامال کیے گئے بلکہ انکو انکے جائز حقوق سے بھی محروم رکھا گیا،آج یہ لوگ اپنا ختم ہوتا ہوا اقتدار دیکھ کر بے چینی کا شکار ہیں،کرپشن،بددیانتی اور لوٹ مار ان کا وطیرہ بن چکی ہے،یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ آج سی ڈی اے ملازمین کا سامنا کرنے کی بجائے کبھی عدالتوں کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی سیاسی جماعتوں کی چھتری تلاش کرتے ہیں یہ لوگ بھول بیٹھے ہیں کہ سی ڈی اے ریفرنڈم میں محنت کش کا ووٹ ہی ادارے اور ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،سی ڈی اے مزدور یونین نوسربازوں کے اس ٹولے کو انکے منتقی انجام تک پہنچاکر دم لے گی۔