چین میں صدارتی مدت ختم کرنے کی تجویز پیش،ملک بھر میں نئی بحث 

 
0
299

بیجنگ ,فروری 26(ٹی این ایس);چین کی حکمران جماعت نے شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ چین کا صدر منتخب کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کر دی۔موجودہ آئین کے مطابق ایک شخص صرف دو ادوار کے لیے چین کا صدر منتخب ہو سکتا ہے، جس کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 میں ختم ہو جائے گی۔شی جن پنگ اپنی پارٹی کے صدر کے علاوہ چین کے مشہور قابل اعتماد صدر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔64 سالہ صدر کا دور 2013 سے شروع ہوا جبکہ انھیں موجودہ نظام کے مطابق 2023 میں اپنا عہدہ چھوڑنا تھا۔تاہم پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے آئین میں ترمیم پیش کرتے ہوئے صدارت کی مدت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چائینیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے پروفیسر ولی لام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شی زندگی بھر کے لیے تخت دار اور 21 ویں صدی کے ماؤزے بن جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر شی کی صحت نے اجازت دی تو وہ 20 سال تک اپنی خدمات انجام دیں گے جس کا مطلب ہے کہ 2032 تک اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور 2033 تک ریاست کے صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔