مصری حکومت کے ناقد اور سابق صدارتی امیدوار ابو الفتوح کے اثاثے منجمد

 
0
309

قاہرہ ,فروری 26(ٹی این ایس);مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے ناقد سابق صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح کے اثاثے منجمد کر لیے گئے ۔انھیں 14 فروری کو کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے جلا وطن لیڈروں سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے الاخوان المسلمون کے سابق لیڈر ابو الفتوح اور دوسرے ان تمام افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا کہ ابو الفتوح کے خلاف جاری عدالتی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ان کے فنڈز دہشت گردی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔