شمالی کوریا سے مذاکرات جوہری پروگرام سے مشروطہ ہوں گے، امریکہ 

 
0
319

واشنگٹن ,فروری 26(ٹی این ایس);امریکہ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حتمی مقصد جوہری پروگرام کی بندش ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نوئرٹ نے کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حتمی مقصد جوہری پروگرام کی بندش ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ہم یہ دیکھیں گے کہ شمالی کوریا کا پیغام کہ وہ مذاکرات کا خواہش مند ہے جوہری ہتھیاروں کی تلفی کی جانب پہلا قدم ہے۔