بھارت میں اندرون ملک سفر،ہوائی جہاز کا ٹکٹ صرف 99روپے میں دستیاب

 
0
380

نئی دہلی جنوری 17( ٹی ا ین ایس)سستا ہوائی سفر فراہم کرنے والی ایئر ایشیا کمپنی نے بنگلور ، کوچی، حیدرآباد، کولکتہ ، نئی دہلی،پنے اور رانچی کیلئے 99روپے ادا کرکے ہوائی جہاز کے سفر کی پیشکش کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہاگیا کہ ملک کے سات بڑے شہروں کے ہوائی سفر کیلئے بنیادی کرائے کے علاوہ اس سے کچھ زیادہ رقم کے ٹکٹ پر ہوائی سفر کا مزہ لے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی پروازوں کیلئے بھی آفرز کی ہیں ۔اس پیشکش کے تحت 1499روپے میں بالی، آکلینڈ، بنکاک، کوالالمپور، میلبورن، سنگاپور اور سڈنی کا سفر کیا جاسکتا ہے۔یہ سہولت 21جنوری تک بکنگ کرانے والوں کیلئے ہے۔ٹکٹ بک کرانے کے بعد 31جولائی تک سفرکرسکتے ہیں۔