میانمارمیں پولیس کی فائرنگ سے سات مظاہرین ہلاک

 
0
289

نیپیدوا جنوری 17( ٹی ا ین ایس)میانمار کی ریاست راکھین میں پولیس نے سات مظاہرین کو ہلاک کر دیا جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدھ مذہب کے ماننے والوں کے ایک تہوار کے موقع پر فسادات پھوٹ پڑے۔ تقریبا چار ہزار مظاہرین نے اس شمالی ریاست میں احتجاج کرتے ہوئے سرکاری عمارات کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے ربڑ کی گولیاں استعمال کیں تاہم تشدد بڑھنے کے بعد فائرنگ کر دی گئی۔ یہ افراد دو سو برس قبل اراکان کِنگڈم کے اختتام کی یاد میں جمع ہوئے تھے۔ میانمار میں کئی نسلی اقلیتیں آباد ہیں، جنہیں کنٹرول میں رکھنا حکام کے لیے ایک چیلنج ہے۔