برطرف ملازمین بحال ہوں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

 
0
186

اسلام آباد 15 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ پاکستان برطرف ملازمین کے بحال ہونے یا نہ ہونے کا اہم فیصلہ کل سنائے گی۔حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ گریڈ 8 سے 17 تک کے ملازمین کے 3 ماہ میں ٹیسٹ لیے جائیں اور ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے۔

حکومتی تجویز میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو بحال کر دیا جائے اور گریڈ 8 تا 70 تک کے ملازمین کو پبلک سروس ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا اور یہ عمل 3 ماہ میں مکمل ہو گا۔

کہا گیا کہ ملازمین کی ماضی کی سروس ایڈ ہاک تصور ہو گی اور ریٹائرڈ یا فوت ہونے والے ملازمین کے معاملات ماضی کا حصہ تصور کیے جائیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کو کل نمٹا دیا جائے گا۔