عمران کی سیاست ہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی،مریم نواز

 
0
118

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ کی یادداشت 2018تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکے مستقبل تباہ کیے؟۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکے ہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔