صدر مملکت سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
علاوہ ازیں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔













